Thursday, 30 January 2025, 10:11:03 am
 
نائب وزیراعظم سے چین کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
January 28, 2025

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ملاقات کے دوران سی پیک ٹو پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جو اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ کے لئے اہم منصوبہ ہے۔

فریقین نے پاک چین سدا بہار تزویراتی شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور اپنا تزویراتی اشتراک عمل مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔