قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں واقع سکیورٹی فورسز کی چوکی پر گزشتہ رات حملے کی کوشش میں دوخودکش بمباروں سمیت پانچ خوارج کو واصل جہنم کر دیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چوکی میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے باعث خوارج چوکی کی حدود میں بارودی مواد سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرانے پر مجبور ہو گئے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے دو سپوت نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال نے جانبازی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک اور کارروائی کرتے ہوئے تین خوارج کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا۔