Thursday, 30 January 2025, 09:58:13 am
 
حکومت صحت سہولیات تک رسائی یقینی بنارہی ہے،وزیراعظم
January 28, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

قومی صحت کی وزارت کے امور سے متعلقہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں جدید خطوط پر صحت کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کا معیارملک بھر کیلئے مثالی نمونہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سنٹر کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی اورمیڈیکل کمپلیکس کے لئے طبی اور سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اورمشینری و آلات کی خریداری کے عمل میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے زیرانتظام یونیورسٹی کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔