Thursday, 09 May 2024, 03:14:37 am
آل پارٹیز کانفرنس کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں تھا:چن
June 27, 2019

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس محض انکے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے تھی اور اس کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کا حکومت کے خلاف اتحاداپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو اقتصادی مسائل سے نکالنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ میثاق معیشت پر بات چیت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.