Thursday, 09 May 2024, 06:01:12 am
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مل کر کام کرنے پر متفق
May 26, 2020

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کی موثر روک تھام اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیا ن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو کئے گئے ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا گیا۔وزیراعظم نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور متحدہ عرب امارات سے ان کی بروقت وطن واپسی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے حکام کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے محمد بن زید النہیان کو پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اور اس کی روک تھام کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال اور انسانی بحران کے حوالے سے کہا کہ مقبوضہ وادی میں حالیہ شہریتی قانون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر عالمی اداروں کے حالہ بیانات کو سراہا جن میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔شیخ محمد بن زید النہیا ن نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں پی آئی اے کے افسوسناک طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر تعزیت کی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.