Friday, 26 April 2024, 08:58:29 am
بیلٹ اینڈ روڈ فورم: عالمی سرمایہ کارپاکستان کی آزادانہ سرمایہ کاری کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں،وزیراعظم
April 26, 2019

وزیراعظم عمران خان نے عالمی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی آزادانہ سرمایہ کاری کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں اور بنیادی ڈھانچے، ریلوے، ڈیموں ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیداواری شعبوں میں سرمایہ  لگائیں۔

 آج بیجنگ میں دوسرے ایک خطہ ایک سڑک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کا اقتصادی منظرنامہ اور اس کے عوام کی حالت بدل رہے ہیں۔

 انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کےلئے پانچ نکات بھی پیش کئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات،عوامی سطح پرروابط کے فروغ،    سیاحتی راہداریوں کے قیام اوربین الثقافتی  روابط ، انسداد بدعنوانی کے ادارے اور غربت کے خاتمے کا فنڈ قائم کرنے کے لئے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ تجارت اورسرمایہ کاری میں مزیدآسانی پیداکرنے ، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور مختلف منصوبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مربوط کوششیں کرناہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ گوادر ماہی گیری کاچھوٹاساگائوں ہواکرتاتھا جسے تیزی سے تجارتی مرکز میں تبدیل کیاجارہاہے۔

وزیراعظم کی چینی صدر کے عشائیہ میں شرکتوزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی چن پنگ کی طرف سے آج شام بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی ۔

ہال آمد پر چین کے صدر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.