Thursday, 02 May 2024, 02:49:48 am
ساتویں پاکستان سپرلیگ کل سےکراچی میں شروع ہوگی
January 26, 2022

ساتویں پاکستان سپر لیگ کل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی۔ افتتاحی تقریب کے بعد نیشنل سٹیڈیم میں پہلا میچ شام سات بجے دفاعی چمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں کے درمیان چونتیس میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے پندرہ کراچی میں جبکہ انیس میچز لاہور میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کافائنل آئندہ ماہ کی ستائیس تاریخ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.