Friday, 26 April 2024, 09:12:35 am
پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کومتعدد اہم سہولتیں فراہم کررہا ہے:وزیرخارجہ
November 25, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت متعدد اہم سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

 آج اسلام آباد میں امریکہ کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما طاہر جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں ان سہولتوں سے استفادہ او ر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے منافع کما سکتی ہیں۔

 وزیر خارجہ نے کہاکہ ہماری حکومت نے معاشی ترجیحات پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

 فریقین نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 طاہر جاوید نے دوطرفہ معاشی تعاون کو فروغ دینے کےلئے ہر ممکن کوشش کا یقین دلایا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.