Wednesday, 08 May 2024, 04:34:53 pm
مزاحمتی قیادت کی کشمیری عوام سےنام نہاد بھارتی انتخابات کےمکمل بائیکاٹ کی اپیل
September 25, 2018

مقبوضہ کشمیر میں مزاحمتی قیادت نے کشمیری عوام سے نام نہاد بھارتی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل کی ہے کیونکہ بھارت اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتا ہے تاکہ تنازع کشمیر اور مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک سکے۔

سری نگر سے جاری اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کٹھ پتلی انتظامیہ کے اقدامات کی سخت مذمت کی ہے۔

ادھرمقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر بھارت کے انکار پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے خطے میں امن کی بحالی کا ایک بڑا موقع ضائع کردیا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے موثر اقدامات کریں۔

ادھر جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اقوام متحدہ  پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر پر اپنا مشن جلد دوبارہ شروع کرے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارت کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویے، پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار، جنگ کے نعرے اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کے قتل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

 دوسری جانب  ضلع بانڈی پور میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 5 نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف آج مسلسل پانچویں روز بھی معمول کی زندگی مفلوج ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.