Sunday, 19 May 2024, 06:55:07 am
حریت رہنمامحمد اشرف صحرائی کا تیسرا یوم شہادت منایا گیا
May 05, 2024

سینئر حریت رہنما اور تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کا آج (اتوار) کو تیسرا یوم شہادت منایاگیا۔

محمد اشرف صحرائی جنہوں نے دھائیوں تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط اور سیاسی ناانصافی کو چیلنج کیا وہ 5مئی دو ہزار اکیس کو بھارتی قید میں انتقال کرگئے۔

اشرف صحرائی شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے انہیں مزاحمت کی علامت اور قربانی کا مجسمہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اشرف صحرائی کی زندگی اور قربانیاں کشمیر کی نئی نسل کے لئے عملی نمونہ ہے۔

ادھر مختلف حریت تنظیموں نے شہید قائد سے اظہار یکجہتی کے لئے  مکمل ہڑتال کی اپیل کی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.