Friday, 26 April 2024, 09:22:31 am
چاڈ میں پھنسے ہوئے ترپن پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لایا گیا
May 25, 2020

چاڈ میں پھنسے ہوئے ترپن پاکستانیوں کو سلام ایئر کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔

چاڈ اور سوڈان کیلئے پاکستان کے سفیر سرفراز احمد خان سپرا نے کہا اس خیر سگالی پرواز کے ذریعے پاکستان سے چاڈ کے باون باشندے بھی واپس گئے۔انہوں نے کہا چاڈ کے یہ باشندے پاکستان میں دو مہینے سے زائد قیام کے دوران غیر معمولی مہمان نوازی پر انتہائی خوش ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا چاڈ کے واپس آنے والے باشندے نامساعد حالات میں بھی اپنی واپسی کا انتظام کرنے پر پاکستانی حکومت کے انتہائی شکر گزار ہیں۔سرفراز سپرا نے خرطوم میں پرواز کا انتظام کرنے پر چاڈ کے سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا۔ادھر پھنسے ہوئے اٹھاسی پاکستانیوں کا ایک اور گروپ جس میںHargeisa سے بیس اور موغادیشو سے اڑسٹھ پاکستانی شامل ہیں صومالیہ سے اسلام آباد پہنچا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.