Tuesday, 19 March 2024, 10:06:30 am
حکومت دسمبر سے تیل وگیس کے40 بلاکس کی نیلامی کا آغاز کرے گی،وزیر پٹرولیم
May 25, 2019

پیٹرولیم کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل وگیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان آئندہ چند ماہ میں کرے گی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اس سال دسمبر سے تیل وگیس کے چالیس نئے بلاکوں کی نیلامی کا آغاز بھی کریںگے اس سے تیل وگیس کے شعبے میں اچھی سرگرمی کا آغاز بھی کریںگے اس سے تیل وگیس کے شعبے میں اچھی سرگرمی کا آغاز ہوگا ۔

عمر ایوب نے کہاکہ خلیفہ پوائنٹ ریفائنری منصوبے کا سنگ بنیاد اس سال کے اختتام تک رکھا جائے گا آٹھ ارب ڈالر کا یہ منصوبہ پارکو اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس ریفائنری میں دو لاکھ پچاس ہزار بیرل یومیہ تیل صاف کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.