Saturday, 27 April 2024, 04:26:30 pm
وفاقی وزیرخزانہ نے وزیراعلی پنجاب کے سماجی بہبودکیلئے اقدامات کوسراہا
March 25, 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج(پیر) لاہور میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے ملک کی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے مریم نواز کو صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور اسے ایک سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے سماجی بہبود کیلئے وزیراعلیٰ کے اقدامات کی تعریف کی۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے پر محمد اورنگزیب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.