Friday, 27 December 2024, 01:24:29 am
 
بھارتی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کی پالیسی پرکار بند ہے،حریت کانفرنس
February 25, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی کی سربراہی میں ہندو توا بھارتی حکومت کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کے مطالبے کی آواز کو دبانے کی پالیسی پرکار بند ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سری نگر میں ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ظلم وستم کا یہ واقعہ امن پسند دنیا کیلئے چشم کشا ہے ۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاکہ وہ مداخلت کرے اور پانچ اگست 2019 کے آرڈیننس سمیت تمام بھارتی قوانین اور اقدامات کو قراردادوں اور انسانی حقوق کے عالمی ضابطے کی خلاف ورزی قراردے۔