Saturday, 20 April 2024, 10:32:39 am
دنیابھر میں کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے
January 25, 2023

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ عالمی برادری پر یہ دبائو ڈالا جاسکے کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکار کا نوٹس لے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ کل مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور آزاد جموںو کشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور اسے مقبوضہ علاقے میںاپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں غلام نبی وار، خادم حسین، سبط شبیر قمی اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے بیانات، پیغامات اور پوسٹروں کے ذریعے کشمیریوں سے کہا کہ وہ کل بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں منعقد کی جانے والی تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کریں اور اپنے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرائیں۔ ادھر بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 2002 میں گجرات میں مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کوفلم پر پابندی لگا سکتے ہیں، پریس کو دبا سکتے ہیں، اداروں کو کنٹرول کر سکتے ہیں، سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی ایجنسیوں کو استعمال کر سکتے ہیں لیکن سچ سامنے آکر رہتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.