Friday, 26 April 2024, 10:58:03 am
پاکستان کی عدلیہ سی پیک کی مکمل حمایت کرتی ہے:چیف جسٹس
May 24, 2018

 چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس پر خوش اسلوبی سے عملدرآمد کےلئے تجارتی تنازعات کے خاتمےکی غرض سے اقدامات کےلئے پرعزم ہے۔

وہ بیجنگ میں چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے صدر Zhou Qiang سے باتیں کررہے تھے۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں سی پیک کے خصوصی حوالے سے تمام وفاقی محکموں اوروزارتوں کے ساتھ تفصیلی اجلاس منعقد کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عدالتی تعاون تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

Zhou Qiang نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو دونوں ملکوں کی قیادت کا مکمل اعتماد حاصل ہےاور ہمارا دوطرفہ تعاون جامع تذویراتی شراکتداری میں تبدیل ہوگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.