Friday, 26 April 2024, 09:31:01 am
اقتصادی راہداری منصوبے پر قومی اتفاق رائے پایاجاتا ہے:مفتاح
May 24, 2018

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر قومی اتفاق رائے پایاجاتا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد میں اسے تسلیم کررہی ہیں۔

وہ سی پیک کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع کے موضوع پرمنعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے جس کااہتمام سرمایہ کاری بورڈ نے اسلام آباد میں کیاتھا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ انتخابات کے بعد حکومت کی تبدیلی کے باوجود سی پیک منصوبے پرکام اسی رفتار سے جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت راہداری منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچارہی ہے اور راہداری کے فوری نوعیت کے منصوبے اب مکمل ہوچکے ہیں یاحتمی مرحلے میں ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.