Tuesday, 21 May 2024, 06:40:11 pm
حکومت پنجاب نے محمد نوازشریف کسان کارڈ کے اجراء کی منظوری دے دی
April 30, 2024

حکومت پنجاب نے محمد نوازشریف کسان کارڈ کے اجراء کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو براہ راست نقد اعانت دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے تمام وسائل دستیاب ہیں۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ نے مری کے دیہی علاقوں میں پہاڑی تودے گرنے سے متاثرہ افراد کو دس لاکھ روپے فی گھرانہ مالی امداد دینے کی منظوری دی۔

اجلاس میں کینسر کے مریضوں کو مفت دواؤں کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.