Friday, 26 April 2024, 05:42:24 am
بھارت نےمسئلہ کشمیرکےبارے میں امریکی صدرکی ثالثی کی پیشکش ایک بار پھرمسترد کردی
January 24, 2020

بھارت نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش ایک بار پھر مسترد کرتےہوئے کہاہے کہ اس نے یہ مسئلہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ طورپر حل کرنا ہے۔

نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان Raveesh Kumer نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اس معاملے میں کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں۔

امریکی صدر نے ڈیووس میں حال ہی میں کہا تھا کہ پاکستا ن اور بھارت کے درمیان کشمیر کےحوالے سے ہونےوالی پیشرفت پر ان کی گہری نظر ہے اور انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے پھر اپنے تعاون کی پیشکش کی تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.