Friday, 26 April 2024, 11:13:59 am
وزیرخارجہ کابھارت میں اسلام مخالف بڑھتےجذبات کوروکنے کیلئےموثرکرداراداکرنے پرزور
May 23, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے کورونا وائرس کی وباء کی آڑ میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں لاک ڈائون مزید سخت کردیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مظالم اور شہریوں کو ماورائے عدالت شہید کرنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے تنظیم پرزوردیا کہ وہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات کی روک تھام کیلئے اپنا موثر کرداراداکرے۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظررکھی ہوئی ہے اوراس حوالے سے تنظیم کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.