Saturday, 27 July 2024, 06:05:41 pm
طورخم بارڈر پر فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز کی مشترکہ کاروائی،مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد
April 22, 2024

طورخم بارڈر پر فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز کی مشترکہ کاروائی - دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد۔ فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز کی مشترکہ کارواء کے نتیجہ میں افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

طورخم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا۔ جس میں تین عدد ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راونڈز، اے کے 47 کے 8 عدد بولٹس اور 40 عدد سپرنگ، 5 عدد پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راونڈز اور ایک پسٹل بغیر بیرل کے برآمد کر لی۔ ایف سی نارتھ نے گاڑیوں کے ڈرائیور اور برآمد اسلحہ مزید قانونی کارواء کے لئے کسٹمز کے حوالے کر دیا۔ فرنٹیئر کور نارتھ غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک ہے۔ اور اسلحہ سمگل کرنے کی ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔