Friday, 26 April 2024, 06:02:19 am
عالمی اولمپک کمیٹی نےقواعدوضوابط کی پاسداری کی ضمانت ملنےتک بھارت میں تمام کھیلوں کےمقابلےروک دئیے
February 22, 2019

عالمی اولمپک کمیٹی نے اپنے قواعد و ضوابط کی پاسداری کی ضمانت ملنے تک بھارت میں ہونے والے تمام کھیلوں کے مقابلے روک دئیے ہیں۔

 یہ فیصلہ بھارت کی طرف سے 2020 ٹوکیو گیمز شوٹنگ کے کل سے بھارت میں ہونے والے مقابلے کےلئے پاکستانی شوٹرز کو ویزے دینے سے انکار کے بعد کیاگیا ہے۔

 ایک بیان میں کمیٹی نے کہا کہ یہ صورتحال اولمپک کے منشور کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

بیان کے مطابق مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام ایتھلیٹس اور کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے وفود کے ساتھ کسی امتیاز یا میزبان ملک کی طرف سے سیاسی مداخلت کے بغیر مساوی سلوک کی ضمانت ہونی چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.