Friday, 26 April 2024, 11:01:30 am
پاکستان کا کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج
February 22, 2018

 پاکستان نے جمعرات کوکنٹرول لائن کے راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا ہے۔

 بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ان سے سخت احتجاج کیا گیا۔

 ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ ضبط و تحمل کی اپیل کے باوجود بھارت جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے اس سال اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر تین سو اکانوے بار جنگ بندی خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں سولہ بے گناہ شہری شہید اور پینسٹھ زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ شہری آبادی والے علاقوں کو جاں بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور انسانی وقار، عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.