Saturday, 27 April 2024, 01:02:54 am
وزیراعلیٰ سندھ کی حضرت سچل سرمست کے 198 ویں عرس کی تقریبات میں شرکت
May 21, 2019

سندھ کےوزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نےخیرپور میں صوفی بزرگ اور شاعر حضرت سچل سرمست کے 198 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کی۔

 وزیراعلیٰ نے مختلف زبانوں کے صوفی شاعر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچل سرمست نے اپنی شاعری کے ذریعے انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کےلئے رواداری، امن اور محبت کا پیغام دیا۔

 بعد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے صوبے خصوصاً لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز سامنے آنے پر تشویش ظاہر کی ۔

انہوں نے کہا کہ سند ھ حکومت اتائیوں کے خلاف کارروائی اور متاثرین کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کےذریعے ایڈز پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.