سندھ کے وزیر اعلی سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں سٹریٹ کرائمز کے خاتمے اور صوبے میں کچے کے علاقے کے ڈاکووں سے نمٹنے کے لئے سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے آج کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔