Friday, 26 April 2024, 10:11:35 pm
وفاقی وزراء کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات
February 21, 2021

وفاقی وزراء عبدالحفیظ شیخ اسد عمر اور محمد میاں سومرو پر مشتمل پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سے آج کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کراچی کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے فنڈز سے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر غور کیا گیا۔اس موقع پر منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا کہ وفاق کراچی کی ترقی کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہا ہے۔وزیرخزانہ شیخ عبدالحفیظ نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں اور تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہاکہ وزیراعظم صوبہ سندھ کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا وژن ایک اچھا قدم ہے۔اس سے قبل وفد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ سے بھی آج کراچی میں ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران سینیٹ کے آئندہ انتخابات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.