Friday, 26 April 2024, 10:41:44 pm
زہرا شاہد قتل کیس، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کی سزا ئے موت کو عمر قید میں تبدیل
August 20, 2019

آج کراچی میں سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرا شاہد قتل کیس میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کی سزا ئے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ ایم کیو ایم کے دو کارکنوں زاہد عباس زیدی اور راشد عرف ٹیلر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی جس کیخلاف انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔دونوں ملزموں نے عدالت کے روبر زہرا شاہد کے قتل کاا عتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے زہرا شاہد کو ایم کیو ایم کے بانی کی ہدایت پر قتل کیا تھا تاکہ شہر میں 2013 کے بلدیاتی انتخابات کے دوران خوف و ہراس پھیلایا جائے۔

این این آر /نصیرقریشی

Error
Whoops, looks like something went wrong.