Saturday, 25 July 2026, 03:38:19 am
 
میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان کی پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ
July 20, 2026

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے تعلیم، صحت، بہتر طرزِ حکمرانی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن، پائیدار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے ترقی کو فروغ دینے، سرمایہ کاری بڑھانے اور بلوچستان میں خوشحالی لانے کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت اجتماعی ترقی اور بین الاقوامی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔