Saturday, 25 July 2026, 03:39:34 am
 
آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد اکانوے ہوگئی
July 16, 2026

بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان میں مزید تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد اکانوے ہو گئی ہے۔

اس ماہ کی پانچ تاریخ سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیوں میں مجموعی طور پر ایک سو انتیس خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔