Wednesday, 08 May 2024, 06:29:35 am
ولادی میرپیوٹن اور کِم جانگ اُن اس مہینے کے آخرمیں ملاقات کریں گے
April 20, 2019

روس کے صدرولادی میرپیوٹن اورشمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ اُن اس مہینے کے آخرمیں روس میں ملاقات کریں گے جس میں جزیرہ نماکوریاکوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق امورپر غورکیاجائے گا۔

کریملن کے ترجمان Dimitry Peskov کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون سے متعلق اموربھی زیربحث آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ روس جزیرہ نماکوریا کوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی غرض سے تمام ممکنہ تعاون کے لئے تیارہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.