Friday, 26 April 2024, 08:41:49 am
نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم بلوچستان کےعوام کیلئےایک اہم سنگ میل ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان
April 20, 2019

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میرجام کمال نے کہا ہےکہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم بلوچستان کے عوام کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے ۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم منصوبے پرپیشرفت کے اعلی سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس کے دوران پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل وسیم حیات باجوہ نے شرکاء کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی ۔وسیم حیات نے اجلاس کو بتایاکہ منصوبے کے تحت کم قیمت کے رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر مختلف مراحل میں مکمل کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ رہائشی اپارٹمنٹس کوئٹہ کے علاقوں کچلاک اور وحدت کالونی میں تعمیر کیئے جائیں گے جبکہ ماہی گیروں اور سرکاری ملازمین کیلئے گوادر اور اورماڑہ میں بھی اپارٹمنٹ تعمیر کیئے جائیںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.