Friday, 26 April 2024, 08:55:08 am
مین لائن ون منصوبے سے ملک میں روزگار کے بے پناہ مواقع پیداہوںگے:شیخ رشید
April 20, 2019

ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ مین لائن ون منصوبے سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روزگار کے مواقع میسرآئیں گے۔

آج لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین ،وزیراعظم عمران خان کے چین کے آئندہ دورے کے موقع پرایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کے لئے ابتدائی معاہدے پردستخط کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مین لائن ون منصوبے کی تکمیل سے لاہوراورکراچی کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہوکرآٹھ گھنٹے رہ جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.