Friday, 26 April 2024, 10:51:21 pm
حکومت ڈیوس کپ ٹائی کو بڑا ایونٹ بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے:فہمیدہ
February 20, 2020

 بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ڈیوس کپ ٹائی کو بڑا ایونٹ بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہےجو آئندہ ماہ پاکستان میں منعقد ہوگا۔

 آج اسلام آباد میں ڈیوس کپ سے قبل سکیورٹی انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کےلئےپاکستان ٹینس فیڈریشن سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اورکھیلوں کے تمام بین الاقوامی مقابلوں میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

اجلاس کے دوران پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے بتایا کہ سلوانیہ سے سات کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کےلئے پاکستان آئیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.