Friday, 26 April 2024, 11:00:47 am
قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی شروع کردہ بحث آئینی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی،مریم
February 21, 2018

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا ووٹ کے تقدس کا بیانیہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی طرف سے ایوان میں شروع کی گئی بحث ملک میں آئینی اقدامات کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے عدلیہ کا احترام کرتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعظم کو اقامہ پر برطرف کرنا رائے عامہ کی توہین ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ جمہوریت ایک عمل اور رویے کا نام ہے جہاں لوگ اپنی رائے کاآزادانہ اظہار کرتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.