Friday, 03 January 2025, 01:14:41 am
 
پشین،سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی،5 خوارج گرفتار
October 19, 2024

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران پانچ خوارج گرفتار کرلئے ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد اور تین خودکش جیکٹس بھی قبضے میں لے لیں۔گرفتار کئے گئے خوارج دہشت گردی کے کئی حملوں میں ملوث تھے اورسیکورٹی فورسز اور شہریوں پرمزید حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔جمعرات کے روز ضلع ژوب میں ایک اورکارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہوگئے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا ۔آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ۔