نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ بلوچستان میں شمسی توانائی کے منصوبے سے لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری کی روک تھام، توانائی کی کارکردگی میں بہتری اور صوبے میں
زراعت کی ترقی میں مدد ملے گی۔
بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنے سے متعلق رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے منصوبے کی افادیت کواجاگرکیا۔
کمیٹی نے شمسی توانائی کے عمل کا جائزہ لیا اور شفافیت کو یقینی بنانے اور ختم کئے گئے کنکشنوں کی دوبارہ تنصیب کو روکنے کے لئے تیسرے فریق سے تصدیق پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شمسی توانائی کے منصوبے کو صوبے کی حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا۔