Friday, 26 April 2024, 06:32:50 am
تین روزہ شندورپولو فیسٹیول7 جولائی سے شروع ہوگا
June 19, 2018

File Photo

تین روزہ شندورپولو فیسٹیول اگلے ماہ کی سات تاریخ سے ضلع چترال میں شروع ہوگا۔

خیبرپختونخوا کی سیاحتی کارپوریشن کے مطابق میلے کے شایان شان انداز میں انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔میلے میں گلگت بلتستان اور چترال کی پولو ٹیمیں حصہ لیں گی۔علاقے کی ثقافت اجاگرکرنے کیلئے میلے میں پیراگلائیڈنگ، کھانے کے اسٹال، موسیقی اور روایتی ڈانس سمیت مختلف ثقافتی پروگرام ہوں گے۔مقامی اورغیرملکی سیاحوں کی سہولت کیلئے ایک خصوصی خیمہ بستی بھی قائم کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.