برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس ہفتے کے آغاز پر ان کی طرف سے یورپی یونین سے انخلا کے لئے پیش کئے گئے معاہدے کا متبادل کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے آج اخبار سن میں تحریر کردہ ایک مضمون میں کہا کہ اگر ارکان پارلیمنٹ معاہدے کو مسترد کرتے ہیں تو اس سے مزید اختلافات اور غیریقینی صورتحال پیدا ہوگی اور یہ برطانوی عوام کے فیصلے پر عملدرآمد میں ناکامی ہوگی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ان اطلاعات کے موقع پر کیا ہے کہ ان کے بعض سینئر وزرا آئندہ ہفتے کے اختتام پر یورپی یونین کے رہنماوں کے ساتھ اجلاس سے پہلے معاہدے کے مسودے پر دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔