Tuesday, 09 June 2026, 07:30:50 am
 
پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی بندش سے افغان کسانوں کو مالی بحران کا سامنا
June 08, 2026

پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی بندش سے افغانستان کے کسانوں کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور ان کی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔

طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث ٹماٹر، پیاز، تازہ پھل اور سبزیوں کی قیمتیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

افغانستان سے تجارتی سرگرمیاں طالبان رجیم کی جانب سے مختلف دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کی بنیاد پر معطل ہیں اور ان کی غلط اور امن دشمن پالیسیوں کے باعث کسان اور کاشتکار پریشان حال ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستانی منڈیوں تک رسائی محدود ہونے سے افغان برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور زرعی شعبہ بحران کا شکار ہے۔

دہشت گردوں کی پشت پناہی کے باعث سرحد کی بندش سے افغان شہری افغان طالبان کی انتہا پسندانہ پالیسیوں پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔