Friday, 26 April 2024, 06:03:01 am
قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے صوبے میں قیام امن کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ،مراد شاہ
October 18, 2018

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے میں امن کے قیام کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

آج کراچی میں سندھ پولیس کے 40ویں ایلیٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً 2 ہزار  سے زائد پولیس افسران اورجوانوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں  کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پولیس کے مالیاتی مسائل کے حل کے لئے ان کی تنخواہوں کے ڈھانچے پر نظرثانی کرے گی۔

 مجموعی طور پر سات سو ساٹھ پولیس اہلکاروں نے اپنی تربیت مکمل کی ہے جن میں ایک سو چالیس خواتین شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.