Friday, 26 April 2024, 05:55:45 am
مائیک پومپیو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
September 18, 2019

امریکہ کےوزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ آج جدہ سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

 بعد میں وزیر خارجہ ابوظہبی جائیں گے جہاں وہ شہزادہ محمد بن زید کے ساتھ ملاقات میں علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.