Friday, 26 April 2024, 09:13:46 am
ماحولیاتی آلودگی،موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے فیصلے کرنا پڑیں گے،گتریز
February 18, 2020

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کو حاصل ویٹو کا اختیار توازن کےجذبے کے منافی ہے۔

 منگل کے روز لاہور میں ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملکوں کے درمیان کوئی مساوات نہیں ہے اوراس عدم مساوات کا خاتمہ ایک طویل عمل ہے۔

 اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاکہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق بھی بات کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خوراک، رہائش اور آزادی اظہار بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں اور نوجوانوں کو ان حقوق کے تحفظ اور فروغ کےلئے فعال کردارادا کرنا ہوگا۔

ماحولیاتی آلودگی اورموسمیاتی تبدیلی سے متعلق انتونیو گتریز نےکہا کہ ہمیں اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے فیصلے کرنا پڑیں گے۔

 انہوں نے نصاب میں تبدیلیاں لانے کے ساتھ نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.