Friday, 26 April 2024, 09:08:04 am
حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے:شبلی
October 17, 2020

File Photo

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ حکومت مہنگائی کم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوراشیائے خوردونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ کوروناوائرس کی وباء نے پاکستان سمیت بہت سارے ملکوں کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ گندم اورچینی کی طلب اوررسدمیں فرق کے باعث لوگوں کو ان کی قیمتوں میں مہنگائی کاسامناکرناپڑا۔ تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ تین سے چارہفتوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے بھرپورکوشش کی جائے گی۔ادھرایک ٹوئیٹ پیغام میں وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قیام اور گوجرانوالہ کے جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ صرف وزیراعظم عمران خان ہی جمود کی قوتوں کیخلاف کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور عوام ایک طرف جبکہ بدعنوان عناصردوسری طرف ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.