Friday, 26 April 2024, 09:12:54 am
برطانوی شاہی جوڑے کا لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ
October 17, 2019

 برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے آج لاہور کے دورے کے دوران ایک مصروف دن گزارا۔ہوائی اڈے پر آمد کے موقع پر پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور دوسری شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

برطانوی شاہی جوڑے نے پنجاب کے گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔شاہی جوڑا لاہور میں ایس او ایس ویلج گیا جہاں ویلج کی انتظامیہ نے انہیں ادارے کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی گیا جہاں اس نے کرکٹ کھیلی۔شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آج لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد بھی گئے۔ انہوں نے مسجد کے مختلف حصے دیکھے اور مغل فن تعمیر کو سراہا۔امام مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے انہیں مسجد کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔وہ لاہور کے شاہی قلعے میں بھی گئے اور مغل طرز تعمیر کے اس شاہکار کو دیکھا۔شاہی جوڑے نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ وہ ہسپتال کے مختلف حصوں میں گئے اور کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی علاج کی جدید ترین سہولیات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہیں متعلقہ حکام نے ہسپتال کے کام کے بارے میں بریفنگ دی۔بعد میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن سخت سکیورٹی میں لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ تاہم شاہی جوڑے کو لے جانے والے خصوصی طیارے کو اسلام آباد میں خراب موسم کی وجہ سے دوبارہ لاہور میں اترنا پڑا۔(این این آر، ملک نیر جاوید، نصیرقریشی، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.