Friday, 26 April 2024, 09:58:56 am
سندھ کا 9ماہ کا 1123 ارب 90 کروڑروپےسےزائدحجم کابجٹ اسمبلی میں پیش
September 17, 2018

رواں مالی سال کے باقی ماندہ نو ماہ اکتوبر 2018 سے جون 2019 تک کےلئے سندھ کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے جس کا مجموعی حجم 1123 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، آبی وسائل، توانائی، ٹرانسپورٹ اورمواصلات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جس کے پاس خزانہ کا قلمدان بھی ہے آج اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 956 جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ داخلہ کے لئے 102 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.