Tuesday, 30 April 2024, 04:33:17 pm
شمالی وزیرستان،دراندازی کی کوشش ناکام،7دہشت گرد ہلاک
April 17, 2024

 سکیورٹی فورسز نے آج پاک افغان سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے سات افغان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے سات دہشت گردوں کے گروپ کی نقل و حرکت کی نشاندہی کی۔سکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو گھیرے میں لینے کے بعد شدید فائرنگ کے تبادلے میں جہنم واصل کر دیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑے پیمانے پر ہتھیار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے سرحد پر موثر سرحدی انتظام یقینی بنائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.