پاکستان اور سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں وسیع البنیاد تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان السعود کے درمیان یہ اتفاق رائے ریاض میں ملاقات کے دوران ہوا۔دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہبازشریف نے حال ہی میں سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے مزید وفود بھیجنے میں ولی عہد کی دلچسپی کو سراہا۔ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔