Friday, 17 May 2024, 10:07:20 pm
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی
April 30, 2024

عالمی مالیاتی فنڈ نے مالیاتی تعاون کے قلیل مدتی پروگرام کے تحت پاکستان کے لئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے ایک ا جلاس میں تین ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی آخری قسط فوری طورپر جاری کرنے کی منظوری دی ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ کی بیس تاریخ کو دوسرے اور کامیاب حتمی جائزے کے بعد سٹاف لیول معاہدے کے تحت ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے پراتفاق کیا گیا۔آئی ایم ایف نے ایک بیان میں کہا کہ مالیاتی تعاون کے قلیل مدتی پروگرام کے تحت پاکستان کی ٹھوس پالیسی کوششوں کے نتیجے میں معاشی استحکام کی بحالی کی جانب پیشرفت ہوئی ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے بعد شرح نمو میں بہتری آئی ہے۔ بیرونی دباؤ کم ہوا ہے اور مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.