Friday, 26 April 2024, 08:27:36 am
تمام سینیٹروں کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے آئینی اختیارات احسن طریقے سے استعمال کئے جائینگے:سنجرانی
March 17, 2018

چیئرمین سینٹ میرصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تمام سینیٹروں کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے آئینی اختیارات احسن طریقے سے استعمال کئے جائینگے۔

ہفتہ کے روز کراچی میں مزار قائد پرحاضری کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسری سیاسی جماعتیں بھی ان کے ساتھ تعاون کرینگی ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ماضی کی نسبت صورتحال بہتر ہے ۔اس سے قبل میرصادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے ہمراہ مزار قائداعظم پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.