Friday, 26 April 2024, 08:09:54 am
پاکستان ، آئی ایم ایف معاہدے سے سرمایہ کاری، برآمدات میں اضافے کی حوصلہ افزائی ہو گی، وزیر خزانہ
February 17, 2021

فائل فوٹو

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا اتفاق رائے ملک کے معاشی مفاد میں ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی توجہ لوگوں کی خوشحالی اور ملک کے وقار کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔عبدالحفیظ شیخ نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان تحریک انصاف سینٹ انتخابات میں فاتح بن کر ابھرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.